News

امریکی قرارداد میں جو بات کی گئی ہے وہ سیاسی جماعتیں بھی کررہی ہیں، احمد بلال

احمد بلال محبوب : فوٹو فائل
احمد بلال محبوب : فوٹو فائل

پاکستان انسٹیٹوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد میں جو بات کی گئی ہے وہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں بھی کر رہی ہیں لہٰذا الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے احمد بلال محبوب نے کہا کہ امریکی قرارداد کے مقابلے میں 90 فیصد اراکین پارلیمنٹ کا ساتھ دینا ضروری ہے وگرنہ یہ ایک کمزور قرار داد ہوگی۔

پروگرام میں شریک رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے امریکی ایوان نمائندگان پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے قرار داد پاس نہیں کر سکتی۔ 

کیپٹل ٹاک میں رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف تحقیقات صرف جوڈیشل کمیشن کے تحت کروانا پڑیں گی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button