News
’مریم کی دستک‘ کے نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔
رجسٹریشن کے آغاز پر مریم نواز نے کہا کہ مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے گھر بیٹھے تمام سروسز میسر ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دستک پروگرام سے کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا، صوبے میں مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیجیٹل لائزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہوچکا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لا رہے ہیں۔