News
رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے لڑکی گر کر زخمی، معاملہ خودکشی یا کچھ اور؟
کراچی کے علاقے کلفٹن میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے لڑکی گر کر زخمی ہو گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اپارٹمنٹ کے مالک کے مطابق ثمینہ چند سالوں سے گھر پر کام کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہے یا کچھ اور تحقیقات جاری ہیں۔